0 تصويتات
في تصنيف تعليم بواسطة (1.4مليون نقاط)

کراچی سول اسپتال 

سول اسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر میں گارڈ نے جعلی ڈاکٹر بن کر گھومنے والے بیکری کے ملازم کو پکڑ لیا۔

ڈاکٹر گاؤن پہنے عبداللہ نامی شخص فلور پر گھوم رہا تھا تاہم جب سکیورٹی گارڈ نے شک ہونے پر پکڑا تو پتا چلا وہ جعلی ڈاکٹر ہے۔ سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ 3 ماہ قبل بھی اسے پکڑا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ عبداللہ کسی بیکری کا ملازم ہے، اسے ڈاکٹر بننے کا شوق ہے اور اسپتال میں گھومتا رہتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ 3 ماہ پہلے پکڑا گیا تب بھی پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی، انتظامیہ نے کہا کہ افسران نے خود اس کو وارننگ دے دی۔

گزشتہ ہفتے سول اسپتال سے مبینہ طور 36 کروڑ مالیت کی کینسر کی ادویات چوری ہوئی تھیں جس پر محکمہ صحت کے ملازمین کے خلاف تھانہ عیدگاہ میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سول اسپتال سے 10 ماہ میں کینسر کی 76 ہزار گولیاں چوری کی گئیں۔ اسپتال میں تعینات نیاز خاصخیلی اور اقبال چنا چوری میں ملوث قرار پائے گئے۔

کینسر کی چوری ہونے والی میڈیسن کی مالیت 36 کروڑ روپے تھی۔ محکمہ صحت کے دونوں ملازمین کی گرفتاری کیلیے پولیس نے چھاپے مارے۔

دوائیاں 17 فروری 2023 سے 26 ستمبر 2023 کے عرصہ میں غائب کی گئی تھیں۔ سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ شکایت ملی کہ ادویات مدت سے پہلے ختم ہو رہی ہیں جس پر انکوائری کی گئی۔

1 إجابة واحدة

0 تصويتات
بواسطة (1.4مليون نقاط)
 
أفضل إجابة

کراچی سول اسپتال 

لم يتم إيجاد أسئلة ذات علاقة

موقع الصرح العلمي هو موقع تعليمي وثقافي رائد يسعى في تقديم الحلول لكل ما تبحثون عنه من حلول أسألتك التعليمية والدراسية.
...